وزیرخزانہ محمد اورنگ زیب نے کہا ہے کہ کیش بیلنس بہتر ہے، حکومت تمام قرض بروقت ادا کرے گی اور ان ادائیگیوں سے پاکستانی کرنسی پر دباؤ نہیں پڑے گا۔
وزیر خزانہ کا کہنا تھاکہ پاکستان رواں سال 300 ملین ڈالرز کے پانڈا بانڈز جاری کرے گا اور یہ پانڈا بانڈز چینی مارکیٹ میں جاری کیے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ابتدائی طور پر 250 سے 300 ملین ڈالر کے بانڈز جاری کیے جائیں گے، بعد میں پانڈا بانڈز کا حجم بڑھایا جائے گا۔
ان کا کہنا تھاکہ کیش بیلنس بہتر ہے، حکومت تمام قرض بروقت ادا کرے گی اور ادائیگیوں سے پاکستانی کرنسی پر دباؤ نہیں پڑے گا۔
وزیر خزانہ کا کہنا تھاکہ امید ہے روپے کی قدر مستحکم رہے گی اور اگلے مالی سال میں ترقی کی شرح بہتر رہے گی۔
انہوں نے بتایاکہ پاکستان کم از کم تین سال کیلئے آئی ایم ایف کا پروگرام لے گا۔