اسلام آباد (ویب ڈیسک)اقتصادی رابطہ کمیٹی کی صدارت پر تنازع کے بعد وزیر اعظم شہباز شریف نے اسے دوبارہ تشکیل دیتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کو اس کی صدارت سونپ دی ہے۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق اب ای سی سی کے چیئرمین وزیر خزانہ محمد اورنگزیب ہوں گے اور کمیٹی اراکین میں وزیر اقتصادی امور، وزیر تجارت، وزیر پاور، وزیر پیٹرولیم اور وزیر منصوبہ بندی شامل ہوں گے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل اقتصادی رابطہ کمیٹی کے چیئرمین وزیراعظم خود بنے تھے۔