لند ن (ویب ڈیسک )لندن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان میں تاجروں کی جانب سے انڈیا کے ساتھ تجارت بحال کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے جس کے بعد حکومت اس معاملے کا جائزہ لے رہی ہے۔
اسحاق ڈار ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے کاروباری افراد چاہتے ہیں انڈیا کے ساتھ تجارت بحال ہو، اس کا جائزہ لیں گے۔
انھوں نے کہا کہ ہمسائے تبدیل نہیں کیے جاسکتے اور ہمیں اپنے پڑوسیوں کےساتھ ہی رہنا ہے۔
وہ مزید کہتے ہیں کہ افغانستان نے دہشتگرد گروہوں کے خلاف معنی خیز اقدام نہ کیے جس پر پاکستان نے کارروائی کی۔
وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ لندن میں سیاسی اور کاروباری افراد سے ملاقات میں بھی ایکس کا مسئلہ زیر بحث آیا۔ اس کی بحالی سے متعلق مسائل حل کرنے کے لیے کردار ادا کروں گا۔