6ججز کا عدالتی امورمیں مداخلت پرسپریم جوڈیشل کونسل کولکھا گیا خط سامنے آ گیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک)ہائیکورٹ کے 6ججز کا عدالتی امورمیں مداخلت پرسپریم جوڈیشل کونسل کولکھا گیا خط سامنے آ گیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6 ججز نے امورمیں مداخلت پر جوڈیشل کنونشن بلانے کامطالبہ کردیا۔

خط میں کہا گیا کنونشن بلانے سے دیگرعدالتوں میں مداخلت کی معلومات بھی سامنے آئیں گی، جوڈیشل کنونشن سے عدلیہ کی آزادی بارے مزید معاونت ملے گی۔

امورمیں مداخلت پر چیف جسٹس ہائیکورٹ کو گزشتہ اوررواں سال لکھے گئے خطوط کا بھی حوالہ دیا گیا ہے۔