وزیر اعظم شہباز شریف آج چیف جسٹس پاکستان سے ملاقات کریں گے

 

وزیر اعظم شہباز شریف آج چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ سے ملاقات کریں گے۔ذرائع کے مطابق وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہوں گے اور یہ ملاقات آج دوپہر2 بجے سپریم کورٹ میں ہو گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اٹارنی جنرل نے وزیر اعظم کوچیف جسٹس پاکستان سے ملاقات کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔