غزہ (ویب ڈیسک) اسرائیلی فورسز نے رفح، بیت حنون، نصیرات کیمپ اور جنین میں درجنوں گھر ملبے کے ڈھیر میں تبدیل کردیئے گئے ۔بمباری میں بچ جانے والے فلسطینیوں کو اسنائپرز کی جانب سے شہید کردیا گیا۔
24 گھنٹوں کے دوران 62 افراد شہید اور120 سے زائد افراد زخمی ہوگئے ۔۔غزہ میں شہادتوں کی مجموعی تعداد 32 ہزار 500 سے تجاوز کرگئیں ۔
غزہ کے مغربی کنارے میں بھی مظلوم فلسطینیوں پر قیامت ڈھا دی گئی ۔ چھاپوں کی آڑ میں پانچ فلسطینی شہری شہید کردیئے گئے جبکہ 25 سے زائد افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔
ترجمان امریکہ محکمہ خارجہ میتھیوں ملر کہتے ہیں کہ امریکا اب بھی جنگ بندی کیلئے کوشاں ہے لیکن دوسری طرف اسرائیلی وزیراعظم کی ہٹ دھرمی بھی برقرار ہے نیتن یاہو نے عالمی دباؤس مسترد کرتے ہوئے باور کرایا کہ امریکا کا دورہ منسوخ کرنے کا مقصد یہ ہی پیغام دینا تھا کہ کسی کے سامنے نہیں جھکیں گے ۔