اسلام آباد (ویب ڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بشام میں چینی انجینیئرز پر حملے میں ملوث عناصر پاکستان اور چین کے درمیان دوستی کو آگے بڑھتا نہیں دیکھنا چاہتے۔
کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ 26 مارچ کو بشام میں اندوہناک واقعہ ہوا۔ وہ کہتے ہیں کہ اس کے پیچھے وہ عناصر ہیں جو نہیں چاہتے کہ پاک-چین دوستی آگے بڑھے، ہم نے چینی حکام اور عوام کو یقین دہانی کروائی کہ اس اندوہناک واقعے کی تحقیقات کی جائیں گی اور ملوث ملزمان کو قرار واقعی سزا ملے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ پوری کوشش کہ جائے گی کے دوبارہ ایسا واقعہ نہ ہو اور دہشتگردی کے خاتمے تک ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے۔
شہباز شریف نے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام سے ہمیں استحکام ضرور ملے گا کہ لیکن ہر شعبے میں ترقی اور روزگار کے مواقع ہمیں خود پیدا کرنے ہیں۔