(ویب ڈیسک) وزیرتعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے انکشاف کیا ہے کہ لاہور میں میٹرک کے امتحانات کے دوران 80 ہزار روپے میں امتحانی سینٹرز بیچے گئے۔
لاہور میں میٹرک کے امتحانات کے دوران امتحانی مراکز میں بڑے پیمانے پر نقل کی شکایات سامنے آئی ہیں۔
اس حوالے سے صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے کہاکہ 80 ہزار روپے میں امتحانی سینٹرز بیچے گئے، یکم اپریل کو ہونے والے ریاضی کے پرچے کی ایڈوانس بکنگ بھی ہوچکی۔
ان کا کہنا تھاکہ چیئرمین بورڈ اور کنٹرولر امتحانات بوٹی مافیا کے ساتھی ہیں، کنٹرولر امتحانات نے انویجی لیٹرز پورے کرنے کے لیے پرائیوٹ لوگ بھرتی کرنے کی اجازت دی۔
انہوں نے کہا کہ انویجی لیٹرز نے سوشل میڈیا پر فی پرچہ فیس کے پیغامات ڈال رکھے تھے، پرائیوٹ اسکولز مافیا نے اپنے بچوں کو پوزیشن دلوانے کے لیے امتحانی سینٹرز خرید رکھے ہیں۔