اسلام آباد (پی ایم این)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے عمران خان کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم کا بیان خوف اور مایوسی سے نکلا ہے۔
انھوں نے ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ یہ الزامات بغیر کسی شواہد کے عائد کیے گئے ہیں۔ عمران خان اور ان کی شریک حیات دونوں توشہ خانہ کی ڈکیتی میں ملوث رہے ہیں۔ آڈیوز نے کرپشن اور غبن کو ثابت کیا ہے۔
9 مئی کو ریاستی اداروں پر حملے اور شہدا کے خلاف مہم چلانا ان کی پالیسی رہی ہے۔ پروپیگنڈے اور جھوٹ کے ذریعے سچ کو چھپایا نہیں جا سکتا۔ اڈیالہ میں خوف و ہراس کی کیفیت حالیہ بیانات سے عیاں ہے۔