ریاض (پی ایم این) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی۔
وزیراعظم شہباز شریف محمد بن سلمان کی خصوصی دعوت پر افطار ڈنر میں شریک ہوئے۔
افطار کے بعد دو طرفہ تعلقات پر بات ہوئی۔ وفد کے ہمرا ملاقات کے علاوہ وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کے درمیان ون آن ون ملاقات بھی ہوئی۔
وزیراعظم نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی صحت کے لیے دعا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔