اسلام آباد(پی ایم این)تحریک انصاف نے بھی جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ملتوی کرنے کا مطالبہ کردیا۔
تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر علی ظفر نے چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کو
خط میں سینیٹرعلی ظفرنے جوڈیشل کمیشن اجلاس ملتوی کرنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ ججز کی سینیارٹی کا معاملہ حل ہونے تک اجلاس مؤخرکیا جائے۔
خط کے متن کے مطابق ججز کی ٹرانسفرسے اسلام آباد ہائیکورٹ کی سینیارٹی لسٹ تبدیل ہوگئی، مناسب ہوگا کہ ججزکی سینیارٹی کا مسئلہ حل ہونے تک کمیشن اجلاس مؤخر کیا جائے۔
خط میں کہا گیا ہے کہ کمیشن نے اگر اجلاس کرنا ہی ہے تو ٹرانسفر شدہ ججز کو زیرغور نہ لایا جائے۔