لاہور(پی ایم این/سپورٹس ڈیسک)انجری کے شکار اوپنرصائم ایوب نے قوم سے پاکستان ٹیم کو سپورٹ کرنے کی اپیل کرتے ہوئےکہا کہ ہماری ٹیم اچھی ہے، امید ہے چیمپئنز ٹرافی میں اچھے نتائج آئیں گے، قسمت میں جو لکھا ہوتا ہے وہی ہوتا ہے۔
صائم ایوب کا کہنا ہے کہ جو قسمت میں لکھا ہوتا ہے ہمیشہ وہی ہوتا ہے، میں چاہتا ہوں سب لوگ دعا کریں اور پاکستان ٹیم کو سپورٹ کریں۔
صائم ایوب نے کہا کہ لاہور اسٹیڈیم کی افتتاحی تقریب لائیو دیکھ رہا تھا، بہت اچھی تقریب تھی اور انتظامات بھی شاندار تھے، نیا گراؤنڈ دیکھ کر خوشی ہوئی، امید ہے جلد مجھے بھی وہاں کھیلنے کا موقع ملے گا۔