گوہر رشید اور کبری خان کی شادی سے پہلے”گیم نائٹ”کا اہتمام
8
لاہور(پی ایم این/شوبز ڈیسک) اداکارہ کبریٰ خان اور ادکار گوہر رشید شادی کی ڈھولکی کے بعد اب لڑکے اور لڑکی والوں کے درمیان کھیلے گئے میچ کی تصاویر سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔
انسٹاگرام سٹوری
انسٹاگرام
ڈھولکی کی تقریب ہی کی طرح گیم نائٹ کی تصاویر پر بھی سوشل میڈیا صارفین میں خاصی مقبول ہو رہی ہیں۔
انسٹاگرام سٹوری
یہی نہیں بلکہ اداکاروں کے انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے دوست شادی کی مرکزی تقریب سے قبل دیگر تقریبات کا اہتمام کرتے نظر آرہے ہیں۔
انسٹاگرام
مومل شیخ نے ڈھولکی کا اہتمام کیا تھا، جب کہ اب اداکارہ سبینا سید اور اداکار خاقان شاہنواز نے گیم نائٹ کا اہتمام کیا ہے۔
میچ میں مومل شیخ، شہزاد شیخ، علی رحمٰن، وجاہت رؤف، سبینا سید، عاشر وجاہت، خاقان شاہنواز، عمیر عالم اور سحر خان سمیت کئی فنکار شامل تھے۔