آی ایم ایف کی حدود نہیں کسی مقدمے کاپوچھیں،وزیرقانون

اسلام آباد(پی ایم این/ویب ڈیسک)

 وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ  نےکہا ہےکہ  آئی ایم ایف کی حدود نہیں کہ کسی مقدمے کاپوچھیں۔

آئی ایم ایف والےچیف جسٹس سے ملاقات میں کسی مقدمےکا پوچھنے گئےنہ انکی حدود ہے کہ کیسز کے میرٹ پربات کریں۔

سینیٹ اجلاس میں تحریک انصاف پر تنقید کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ نےکہا کہ آئی ایم ایف کو اتنی چٹھیاں لکھی جاتی ہیں کہ عدالتوں میں یہ ہو رہا ہے اس پر ایکشن لیں۔

 اعظم نذیر تارڑ نےکہا کہ آئی ایم ایف وفد ججز کو نہیں چیف جسٹس کو ملا، چیف جسٹس عدلیہ کے سربراہ کی حیثیت سے کام کرتے ہیں، عدلیہ کے کچھ پروگرامز ہیں جن کے لیے  بین الاقوامی ادارے فنڈنگ کرتے ہیں۔

خیال رہےکہ ایک روز قبل آئی ایم ایف کے وفد نے چیف جسٹس پاکستان سے ملاقات کی تھی۔

اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس نے وفد کا خیرمقدم کیا اور عدالتی کارکردگی بہتربنانے کے لیے جاری کوششوں کا جائزہ پیش کیا۔

چیف جسٹس نے کہا عدلیہ آزاد ادارہ ہے اوربطور سربراہ اس کی خودمختاری کا تحفظ ان کی ذمہ داری ہے، عام طورپرعدلیہ کا ایسے مشنز سے براہ راست رابطہ نہیں ہوتا۔

ملاقات میں چیف جسٹس نےجوڈیشل کمیشن سے متعلق اہم آئینی پیش رفت اور اصلاحات پر روشنی ڈالی اور اعلیٰ سطح کی عدالتی تقرریاں، عدالتی احتساب اور جوڈیشل کمیشن کی تنظیمِ نوکے بارے میں بتایا۔