اسلام آباد(پی ایم این/جنرل رپورٹر)
وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ کی اسپیڈ کی بہتری کیلئے کوششیں جاری ہیں۔
اسلام آباد میں فائیو جی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزا فاطمہ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اس وقت انٹرنیٹ کے کئی مسائل ہیں اور دباؤ کی وجہ سے کبھی کبھی انٹرنیٹ مسائل ہوتے ہیں۔
وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ اسپیڈ کی بہتری کیلئے کوششیں جاری ہیں، دنیا کی سب سے بڑی سب میرین کیبل پاکستان پہنچ چکی ہے اور جلد آپریشنل بھی ہوگی جبکہ ضرورت پڑنے پر مزید سب مرین کیبل بھی پاکستان لائی جائیں گی۔
شزا فاطمہ کا کہنا تھا کہ اپریل کے آغاز میں اسپیکٹرم کی نیلامی کریں گے،2030 تک دنیا میں فائیو جی کے باعث ایک کھرب تیس ارب ڈالر جی ڈی پی کی پیشگوئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اس وقت 274 میگا ہرٹز اسپیکٹرم پر آپریٹ کر رہا ہے، مستقبل میں پاکستان کو کنیکٹیوی میں بہتری کیلئے کام کررہا ہے۔