کراچی(پی ایم این/سپورٹس ڈیسک)پاکستان میں 29 سال بعد کرکٹ کا بین الاقوامی میلہ سج گیا،
چیمپئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریب میں صدر مملکت آصف علی زرداری اور ان کی صاحبزادی رکن قومی اسمبلی آصف بھٹو زرداری نے بھی شرکت کی، آخری چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کی فاتح ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ٹرافی کی رونمائی کی۔

افتتاحی تقریب کے دوران پاک فضائیہ کے طیاروں نے شاندار شاندار فلائی پاسٹ کیا، پاک فضائیہ کے طیاروں نے سلامی پیش کرکے دنیا بھر سے آئے مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔
جے ایف 17، ایف 16 اور شیر دل شاہین پر مشتمل فضائی دستے نے فضا میں سبز ہلالی پرچم کے رنگ بکھیرتے قوم کو سلامی پیش کی، شیر دل ٹیم نے بھرپور پیشہ وارانہ مہارت کے ثبوت کے طور پر شاہین بریک کا مظاہرہ کیا۔