لاہور(پی ایم این/شوبزڈیسک)بالی وڈ اداکار پرتیک ببر نے حال ہی میں اپنی دیرینہ گرل فرینڈ پریا بینرجی سے دوسری شادی کرلی جس کے چرچے سوشل میڈیا پر ہورہے ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شادی کی پروقار تقریب ان کی آنجہانی والدہ سمیتا پاٹل کی ممبئی میں واقع رہائش گاہ پر منعقد ہوئی۔
تاہم پرتیک کے سوتیلے بھائی آریا ببر نے ایک حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا کہ ان کے والد راج ببر سمیت ان کی دوسری فیملی کو شادی کا دعوت نامہ موصول نہیں ہوا۔

آریا نے مزاحیہ انداز میں اپنے تازہ ترین اسٹینڈ اپ کامیڈی ایکٹ کے دوران ببر خاندان کی متعدد شادیوں کی تاریخ کا حوالہ دیا تھا۔
ببر تو شادی کرتے رہتے ہیں؟ کے عنوان سے آریا نے ایک مزاحیہ تبصرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ‘میں مانتا ہوں، میرے والد (اداکار راج ببر) نے دو بار شادی کی، میری بہن کی دو بار شادی ہوئی اور اب میرے بھائی (سوتیلا بھائی اداکار پرتیک ببر) کی دوسری شادی ہو رہی ہے، یہاں تک کہ میرے کتے ہیپی کی بھی دو گرل فرینڈ ہیں، اس لیے مجھے دوسری شادی کرنے میں کوئی اعتراض نہیں ہے لیکن مجھے طلاق سے ڈر لگتا ہے’۔
آریا نے یہ بھی بتایا کہ کس طرح انہوں نے اپنے والد راج ببر سے مشورہ طلب کیا کہ پرتیک کی شادی میں مدعو نہ کیے جانے کے بارے میں میڈیا کے سوالات کا جواب کیسے دیا جائے

واضح رہے کہ اداکار پرتیک ببر تجربہ کار اداکار راج ببر اور آنجہانی اداکارہ سمیتا پاٹل کے بیٹے ہیں