کیا ہانیہ عامر اور دلجیت دوسانجھ فلم میں کام کریں گے؟ریں 7

لاہور(پی ایم این/شوبزڈیسک)

پاکستانی ٹی وی اداکارہ ہانیہ عامر اور بھارتی پنجابی ریپر، گلوکار و اداکار دلجیت دوسانجھ کی جانب سے ایک ساتھ بھارتی پنجابی فلم میں کام کرنے کی افواہیں ہیں۔

بھارتی شوبز ویب سائٹ ’پنک ولا‘ کے مطابق حالیہ کچھ دنوں میں دونوں اداکاروں کو بیرون ملک ایک ساتھ دیکھا گیا جب کہ دونوں نےاپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر بھی مبینہ طور پر ایک ہی لوکیشن سے تصاویر شیئر کیں۔

فوٹو-انسٹاگرام

اگرچہ دونوں نے ایک ساتھ شوٹنگ کے دوران کھچوائی گئی تصاویر شیئر نہیں کیں، تاہم دونوں کا ملنا اور دونوں کی جانب سے ایک ہی لوکیشن کی تصاویر شیئر کیے جانے پر خیال کیا جا رہا ہے کہ ممکنہ طور پر دونوں اداکار جلد ہی بھارتی فلم میں دکھائی دیں گے۔

زوم انٹرٹینمنٹ‘ کے مطابق قیاس آرائیاں ہیں کہ دونوں ممکنہ طور ’سردار جی 3‘ میں ایک ساتھ دکھائی دیں گے۔

تاہم تاحال دونوں فنکاروں نے اس افواہ کی تصدیق یا تردید نہیں کی ہے۔