پاکستانی ڈرامے بھارت سے آگے، سینما کم ہے،کنول جیت سنگھ

لاہور (پی ایم این/شوبزڈیسک)

معروف بھارتی اداکار کنول جیت سنگھ نے کہاہے کہ پاکستانی ڈرامے اپنے کرداروں اور منفرد کہانیوں کی وجہ سے بھارت سے اچھے ہیں، تاہم پاکستانی سینما بھارت سے کم ہے۔

کنول جیت سنگھ نے متعدد فلموں اور ڈراموں میں کام کیا ہے۔

کنول جیت سنگھ 2006 میں پاکستانی ڈرامے ’کچھ دل نے کہا‘ میں بھی کام کر چکے ہیں، جسے جیو ٹی وی پر نشر کیا گیا تھا۔

حال ہی میں کنول جیت سنگھ نے ایک پوڈکاسٹ میں اپنے کیریئر بھارتی اور پاکستانی ڈراموں پر اپنی رائے دی۔

کنول جیت سنگھ نے کہا کہ پاکستان میں بھارت کے مقابلے اچھی فلمیں نہیں بنتیں، تاہم پاکستانی ڈرامے کمال کے ہوتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ انہوں نے بشریٰ انصاری کے ساتھ ’کچھ دل نے کہا‘ نامی ڈرامے میں کام کیا تھا اور انہوں نے بہت کچھ سیکھا۔

ان کا کہنا تھا کہ بشریٰ انصاری نہ صرف معروف اداکارہ بلکہ اچھی لکھاری بھی ہیں اور ان کے ساتھ کام کرکے انہیں اچھا لگا۔

انہوں نے پاکستانی ڈرامے بھارتی ڈراموں سے مضبوط کہانیوں کی وجہ سے زیادہ مقبول ہیں۔

ان کے مطابق پاکستان کے لکھاری اچھے ہیں، وہ نہ صرف بہتر کہانیاں لکھتے ہیں بلکہ اچھے کردار بھی تخلیق کرتے ہیں، جس وجہ سے ان کے ڈرامے بھارتی ڈراموں سے زیادہ اچھے ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا


کہ پاکستانی سینما بھارتی سینما کے مقابلے کم ہے لیکن وہاں کے ڈرامے اور ٹی وی انڈین ٹی وی سے زیادہ ہے۔