لاہور،میو ہسپتال کے آرتھو وارڈمیں لفٹ گرگئی، 8افرادزخمی

لاہور(پی ایم این/فرمان علی شاہ)لاہور کے میو اسپتال کے آرتھو پیڈک وارڈ کی لفٹ گرگئی جس سے8 افراد زخمی ہوگئے، جن میں 2 افراد کی ہڈی میں فریکچر ہواہے۔لفٹ کا چند روز قبل ہی افتتاح کیا گیا تھا۔

پی ایم این نیوز کے مطابق زخمیوں کو طبی امداد کےلیےایمرجنسی منتقل کردیاگیا ہے۔ ایم ایس میو ہسپتال ڈاکٹر فیصل مسعود کا کہنا ہے کہ 2 افراد کو ہسپتال میں داخل کیا جائےگا جبکہ دیگر کو طبی امداد کے بعد ڈسچارج کردیں گے۔

ڈاکٹر فیصل مسعود نے معاملے کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے، ڈاکٹرنے کا کہنا ہے کہ کچھ روز قبل انتظامیہ نے لفٹ کا افتتاح کیا تھا