احمد علی اکبر کی شادی، تصاویر جاری

لاہور(پی ایم این/شوبزڈیسک)

پاکستانی فلم اور ٹی و  اداکار احمد علی اکبر شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔

انسٹاگرام فوٹو

 

احمد علی اپنی ذاتی زندگی کو میڈیا سے الگ رکھتے ہیں۔

حال ہی میں اداکار نےسوشل میڈیا کانٹینٹ  کریئٹر اور وکیل ماہم بتول سے شادی کی جس کی تصاویر بھی منظر عام پر آگئی ہیں۔

انسٹاگرام فوٹو

احمد علی اکبر کی جانب سے شادی کی تصاویر خود اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر  شیئر کی گئی ہیں۔

انسٹاگرام فوٹو

اداکار نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے اپنے مداحوں کو شادی کی خوشخبری دی اور ساتھ ہی لکھا کہ ‘میرا دل میری زندگی، میرا سکون میرا گھر۔’

انسٹاگرام فوٹو

اس پوسٹ کے بعد ان کے مداحوں کی جانب سے اداکار کو مبارک باد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔