20ارب کا رمضان پیکیج، وزیراعظم نے اجراء کردیا

اسلام آباد(پی ایم این/ویب ڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف نے 20 ارب روپے کے رمضان ریلیف پیکیج کا اجراء کردیا۔

رمضان ریلیف پیکج کے اجرا کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ پیکج سے 40 لاکھ خاندان اور 2 کروڑ افراد مستفید ہوں گے ، 40 لاکھ مستحق خاندانوں کو ڈیجیٹل والٹ کے ذریعے 5 ہزار روپے دیے جائیں گے۔

فوٹو- پی آئی ڈی

انہوں نے کہا گزشتہ رمضان کے مقابلے میں اس بار مہنگائی کی شرح میں نمایاں کمی ہے اور گزشتہ سال کے 7 ارب کے رمضان پیکج کے مقابلے میں اس بار 3 گنابڑھایا ، اس بار رمضان پیکج کو انتہائی آسان بنایا، اب لمبی قطاروں میں نہیں کھڑا ہونا پڑےگا۔

 

اس موقع پر وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا رمضان پیکج کو 20 دنوں کے اندر حتمی شکل دی گئی ہے ، اسٹیٹ بینک ، نادرا، بی آئی ایس پی اور دیگر متعلقہ اداروں نے ناممکن کو ممکن بنایا ، پہلی بار 30لاکھ ڈیجیٹل والٹس بنائے گئے ہیں،ڈیجیٹل والٹ کے ذریعے رقم براہ راست مستحقین تک پہنچے گی۔