اسلام آباد (پی ایم این/جنرل رپورٹر)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے رمضان المبارک کے لیے دفتری اوقات کا اعلان کر دیا۔
اسلام آباد (پی ایم این/جنرل رپورٹر)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے رمضان المبارک کے لیے دفتری اوقات کا اعلان کر دیا۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق، پیر سے جمعرات تک دفتری اوقات صبح 9 بجے سے دوپہر 3 بجے تک ہوں گے۔ جبکہ جمعہ کو صبح 9 بجے سے دوپہر 12:30 بجے تک بغیر کسی وقفے کے کام ہوگا۔
اسی طرح، ملک بھر کے بینکوں میں عوامی لین دین (پبلک ڈیلنگ) کے اوقات پیر سے جمعرات صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک مقرر کیے گئے ہیں، جبکہ جمعہ کو صبح 9 بجے سے دوپہر 12:30 بجے تک بغیر کسی وقفے کے ہوگی۔
Chat with us