اسرائیل کا غزہ جنگ بندی کے دوسرے مرحلے کے لیے وفد قطر بھیجنے کا اعلان

لاہور(پی ایم این/انٹرنیشنل ڈیسک)اسرائیل نے غزہ جنگ بندی معاہدے کے دوسرے مرحلے پر مذاکرات کے لیے اپنا وفد قطر بھیجنے کا اعلان کر دیا ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق، دونوں ممالک کے درمیان بات چیت کل سے دوحہ میں شروع ہونے کی توقع ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نمائندے وٹکوف بھی قطر میں ہونے والے ان مذاکرات میں شرکت کریں گے۔ دوسری جانب فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے مذاکرات کے آغاز کو مثبت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ امریکی عہدیداروں سے اس لیے ملنا چاہتے ہیں تاکہ اسرائیل پر دباؤ ڈالا جا سکے۔

قبل ازیں، اسرائیل نے غزہ جنگ بندی معاہدے کے پہلے مرحلے میں توسیع کا مطالبہ کیا تھا، تاہم حماس نے یہ مطالبہ مسترد کر دیا تھا۔ اب دوسرے مرحلے پر مذاکرات سے متعلق مثبت اشارے مل رہے ہیں، جس سے جنگ بندی کے امکانات مزید واضح ہو سکتے ہیں۔