حکومت کا سولر نیٹ میٹرنگ کی قیمت کم کرنے کا فیصلہ، سرمایہ کاروں کا شدید احتجاج

لاہور: حکومت کی جانب سے سولر نیٹ میٹرنگ کی فی یونٹ قیمت 27 روپے سے 10 روپے کرنے کے فیصلے کو سرمایہ کاروں نے مسترد کر دیا۔ سرمایہ کاروں کا کہنا ہے کہ اس فیصلے سے اربوں روپے کی سرمایہ کاری ڈوبنے کا خدشہ ہے اور روزگار کے مواقع بھی متاثر ہوں گے۔

پاکستان سولر ایسوسی ایشن کے چیئرمین وقاص ایچ موسیٰ نے کہا کہ حکومت کو کوئی بھی پالیسی بنانے سے پہلے متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لینا چاہیے۔ انہوں نے حکومت کے اس اقدام کو چیلنج کرنے کا اعلان بھی کیا۔

سرمایہ کاروں کا کہنا ہے کہ سولر انرجی سیکٹر ملک میں توانائی بحران کے حل میں اہم کردار ادا کر رہا ہے، لیکن نیٹ میٹرنگ کی قیمت میں کمی سے اس شعبے کی حوصلہ شکنی ہوگی اور مستقبل کی سرمایہ کاری بھی متاثر ہوگی۔