پاکستان نے نیوزی لینڈ کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 9 وکٹوں سے شکست دے دی

پاکستان نے آکلینڈ میں کھیلے گئے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں نیوزی لینڈ کو 9 وکٹوں سے شکست دی۔ اس شاندار کامیابی کے ساتھ ہی پاکستان نے سیریز میں ایک اور جیت حاصل کی۔

پاکستانی ٹیم نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، اور کیوی ٹیم 19.5 اوورز میں 204 رنز بنا کر تمام کھلاڑی آؤٹ ہوگئے۔ پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ شاہین آفریدی، ابرار احمد، عباس آفریدی نے 2،2 وکٹیں اور شاداب خان نے ایک وکٹ حاصل کی۔

جواب میں پاکستانی ٹیم نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔ اوپنر محمد حارث 41 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ حسن نواز نے 44 گیندوں پر شاندار سنچری اسکور کی۔ کپتان سلمان علی آغا نے بھی ان کا بھرپور ساتھ دیا اور 31 گیندوں پر 51 رنز بنائے۔

پاکستانی ٹیم میں عباس آفریدی اور ابرار احمد کو شامل کیا گیا جبکہ محمد علی اور جہانداد خان کو ٹیم سے ڈراپ کر دیا گیا۔

پاکستان کی فتح کے بعد 5 میچز کی سیریز میں نیوزی لینڈ کے 2 اور پاکستان کے ایک میچ پر قبضہ ہے۔