وزیر خزانہ کا پاکستان کرپٹو کونسل کو معیشت کے لیے نیا ڈیجیٹل باب قرار

اسلام آباد: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان کرپٹو کونسل ملک کی معیشت میں نئے ڈیجیٹل باب کا آغاز کرے گی۔

وزارت خزانہ کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق، وزیر خزانہ نے پاکستان کرپٹو کونسل کے پہلے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں کرپٹو کونسل کے سی ای او بلال بن ثاقب، گورنر اسٹیٹ بینک اور چیئرمین ایس ای سی پی شریک ہوئے۔

اس موقع پر بلال بن ثاقب نے کرپٹو کونسل کے لیے ایک جامع وژن اور مشن پیش کیا۔ وزیر خزانہ نے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ پاکستان کرپٹو کونسل متعلقہ اسٹیک ہولڈرز اور ریگولیٹری باڈیز کو اکٹھا کرے گی، جو معیشت میں ڈیجیٹل انقلابی اقدامات کے لیے معاون ثابت ہوگا۔