راولپنڈی۔3اپریل2025 (پی ایم این/ویب ڈیسک )تھانہ بنی پولیس نے خواتین کو ہراساں اور فائرنگ سے نوجوان کو زخمی کرنے کے واقعہ میں ملوث تین ملزمان گرفتار کر لئے ۔پولیس ترجمان کے مطابق ملزمان نے فیملی پر ہوٹنگ کرنے سے منع کرنے پر نوجوان پر فائرنگ کی تھی،ملزمان کی شناخت اسامہ ،شرجیل اور واصف کے نام سے ہوئی ہے
بنی پولیس نے واقعہ کی اطلاع پر مقدمہ درج کر کے ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا۔ایس پی راول محمد حسیب راجہ کا کہنا ہے کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی ،شہریوں کی جان ومال کی حفاظت اولین ذمہ داری ہے جسے ہر صورت یقینی بنایا جائے گا ۔