پاکستان (پی ایم این)پاکستان اور سعودی عرب نے موجودہ برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
اس عزم کا اظہار نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار اور سعودی ہم منصب فیصل بن فرحان السعود کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو میں کیاگیا۔
دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔