پاکستان کی ایران میں پاکستانیوں کے بے رحمانہ اور بزدلانہ قتل کی پرزور مذمت

اسلام اباد (پی ایم این) تہران میں پاکستانی سفارتخانہ اور زاہدان میں پاکستانی قونصل خانہ ایرانی حکام سے رابطے میں ہیں تاکہ بے گناہ پاکستانیوں کے قتل میں ملوث افراد کے خلاف انصاف کے تقاضے پورے کئے جائیں۔

دفترخارجہ کے ترجمان نے آج (اتوار) ایک بیان میں ایرانی حکام سے پاکستانیوں کی میتیں فوری طور پر پاکستان بھیجنے کے انتظامات کرنے کو کہا ہے۔دفترخارجہ نے کہا کہ پاکستان ایران میں آٹھ پاکستانیوں کے بے رحمانہ اور بزدلانہ قتل کی پرزور مذمت کرتا ہے۔