سرکاری زمین سے تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ سرکاری اراضی پر قائم تجاوزات کے خاتمے کے لیے صوبائی حکومتیں قانون سازی کے عمل کو جلد مکمل کریں۔

وزیراعظم کی زیر صدارت قومی رابطہ کمیٹی برائے ہاؤسنگ، کنسٹرکشن و ڈیولپمنٹ کا اجلاس ہوا، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ تجاوزات کو ختم کر کے خالی کی گئی اراضی پر جنگلات اگانے کا منصوبہ بنایا جائے۔

اجلاس میں مشیر خزانہ شوکت ترین، وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب، معاونین خصوصی ملک امین اسلم، ڈاکٹر شہباز گل، چیئرمین ایف بی آر، سرویئر جنرل آف پاکستان، چیئرمین نیا پاکستان ہاؤسنگ و ڈویلپمنٹ اتھارٹی، وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے سینئر افسران نے شرکت کی۔