لاہور:(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین رمیزراجا نے بنگلا دیش کے خلاف چٹاگانگ ٹیسٹ جیتنے پرکرکٹ ٹیم کومبارکبا د دی ہے۔
چئیرمین پی سی بی رمیز راجا نے ٹوئٹ میں ٹیم کومبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ٹرننگ پچ پر200رنزکے ہدف کا تعاقب کرنا ایک طرح کا امتحان تھا۔ زبردست بات یہ ہے کہ ہدف کا تعاقب عمدہ طریقے سے کیا گیا۔
رمیز راجا کا مزید کہنا تھا کہ گھرسے دورجیتنا ہمیشہ خاص ہوتا ہے۔