لاہور میں تحریکِ انصاف کا احتجاج، سردار لطیف کھوسہ اور سلمان اکرم راجہ گرفتار

لاہور:(ویب ڈیسک) پاکستان تحریکِ انصاف کے لاہور میں کیے جانے والے احتجاج کے دوران سردار لطیف کھوسہ اور سلمان اکرم راجہ کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق سلمان اکرم راجہ کو اچھرہ میں احتجاجی ریلی کے دوران حراست میں لیا گیا۔

جبکہ میاں محمود الرشید کے بیٹے ڈاکٹر حسن محمود کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔ میاں محمود الرشید کے بیٹے کو شادمان میں ریلی سے حراست میں لیا گیا۔ رکن پنجاب اسمبلی ہارون اکبر کو بھی اچھرہ سے حراست میں لے لیا گیا ہے۔

یاد رہے تحریک انصاف نے آٹھ فروری کے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی کال پر 10 مارچ کو ملک گیر احتجاج کا اعلان کیا تھا۔

پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں انتخابی دھاندلی کے خلاف پرامن احتجاج میں شریک رہنماؤں اور کارکنان کی گرفتاریوں کی شدید مذمت کی ہے

#احتجاج#تحریک_انصاف#عمران خان#لاہور