پشاور:(ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے سائفر معاملے پر چيف جسٹس پاکستان سے جلد از جلد جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کر دیا۔
مبینہ انتخابی دھاندلی کے خلاف پشاور میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے مطالبہ کیا کہ انتخابی دھاندلی پر بھی کمیشن بنا کر اس کی تحقیقات کی جائیں۔
انھوں نے کہا کہ فارم 45 کے مطابق ہمارے لوگ جیتے ہوئے ہیں اس پربھی کمیشن بنایا جائے، جب تک ہماری سیٹیں ہمیں نہیں دی جاتیں، احتجاج جاری رہے گا، اپنے حق کے لیے آخری حد تک جائيں گے۔
جلسے سے خطاب میں سینیٹر فیصل جاوید نے کہاکہ فارم 47 والی حکومت کو نہیں مانتے، مینڈیٹ کا احترام کرنا ہوگا۔
تیمور سلیم جھگڑا نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے لیے انصاف اور سیاسی کارکنان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔