انٹرنیشنل: (ویب ڈیسک) اقوام متحدہ کے سربراہ انتونیو گوتریس نے غزہ میں جنگ بندی اور بڑے پیمانے پر جان بچانے والی امداد کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔
سکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے رمضان کے مقدس روزے کا مہینہ شروع ہونے پر غزہ کی پٹی میں اسرائیل اور حماس کی جنگ کے ساتھ سوڈان میں تنازعہ میں بھی جنگ بندی کی اپیل کی ہےانہوں نے حماس کے ہاتھوں یرغمال بنائے گئے افراد کی رہائی اور غزہ تک زندگی بچانے والی امداد کی مطلوبہ رفتار اور بڑے پیمانے پر امداد فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے تمام رکاوٹوں کو ہٹانےکا بھی مطالبہ کیا۔
انہوں نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ بین الاقوامی انسانی قانون کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں اور رفح پر ایک دھمکی آمیز اسرائیلی حملہ غزہ کے لوگوں کو جہنم کے اور بھی گہرے دائرے میں ڈال سکتا ہے۔