پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی، انڈیکس میں 1050 پوائنٹس کی کمی

کراچی:(ویب ڈیسک) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں منگل کے روز مندی کا رجحان ریکارڈ کیا گیا ہے جس کی وجہ سے انڈیکس میں 1050 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد انڈیکس 64700 کی سطح پر آگیا ہے۔

سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کا رجحان پاکستان کی وفاقی کابینہ کے بننے کے ایک دن بعد دیکھا گیا جس میں محمد اورنگزیب پاکستان کے نئے وفاقی وزیر خزانہ بنے۔

#پاکستان#سٹاک_ایکسچینج#کراچی