انٹرنیشنل:(ویب ڈیسک)اسرائیلی افواج کی رمضان میں بھی نہتے فلسطینیوں پر جارحیت جاری ہیں،غزہ میں اسرائیلی فوج کی جانب سے امداد کے متلاشیوں کو دوبارہ نشانہ بنانے سے کم از کم گیارہ افراد شہید ہو گئے جبکہ گزشتہ دو ہفتوں میں اسرائیلی بمباری میں 400 امداد کے متلاشی شہید ہوئے، غزہ کی وزارت صحت کے مطابق7اکتوبر سے غزہ پر اسرائیلی فوج کی جارحیت میں 31,184 فلسطینی شہید اور 72,889 زخمی ہوچکے ہیں۔
ڈبلیو ایچ او کے سربراہ کا کہنا ہے کہ ایک امدادی مشن شمالی غزہ کے الشفا ہسپتال پہنچنے میں کامیاب ہوا، جو خوراک اور طبی سامان لے کر پہنچا ہیں،واضح رہے اسرائیل نے مغربی کنارے کے نمازیوں پر مقبوضہ مشرقی یروشلم میں مسجد اقصیٰ میں داخلے پر پابندیاں عائد کی ہوئی ہیں۔