وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کو نااہل قرار دینے کی درخواست الیکشن کمیشن میں سماعت کیلئے منظور

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو نااہل قرار دینے کی درخواست قابل سماعت قرار دے دی ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق اس کی سماعت 26 مارچ کو ہو گی اور علی امین گنڈا پور کو نوٹس جاری کر دیا گیا ہے۔

‏یاد رہے جمعیت علمائے اسلام ف کے محمد کفیل نے علی امین گنڈا پور کو آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت نااہل قرار دینے کی درخواست الیکشن کمیشن میں دائر کی تھی۔

درخواست میں کہا تھا کہ علی امین گنڈا پور نے کاغذات نامزدگی میں اپنی جائیداد کے متعلق غلط بیانی کی ہے لہدا انھیں نااہل کیا جائے۔

#اسلام آباد#الیکشن کمیشن پاکستان#پاکستان