وزیر داخلہ محسن نقوی نے عہدے کا چارج سنبھال لیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیر داخلہ محسن نقوی نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔

وزارت داخلہ آمد پر سیکریٹری داخلہ آفتاب اکبر درانی سمیت وزارت کے سینیئر حکام نے وفاقی وزیر داخلہ کا خیر مقدم کیا۔

وزیر داخلہ کی زیر صدارت اہم اجلاس میں ملک میں امن وا مان کے قیام اور عوام کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنانے کی بات کی گئی۔

محسن نقوی وزارت داخلہ اور اس کے ذیلی اداروں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

#اسلام آباد#محسن_نقوی#وزیر_داخلہ