اسلام آباد ہائی کورٹ نے سپرینٹینڈنٹ اڈیالہ جیل کو 15 مارچ کے لیے نوٹس جاری کر دیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) مجلس وحدت المسلمین کے سربراہ علامہ ناصر عباس نے عدالتی احکامات کے باوجود عمران خان سے ملاقات نہ کروانے پر سپرینٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے خلاف توہین عدالت کی درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کی تھی جس پر اسلام آباد ہائی کورٹ کی جج ثمن رفعت امتیاز نے سپرانٹینڈنٹ اڈیالہ جیل کو نوٹس جاری کر دیا ہے۔

سماعت کے دوران وکیل عبدالہادی کی جانب سے دیے گئے دلائل میں کہا گیا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے آٹھ مارچ 2024 کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کروانے کے احکامات جاری کیے تھے۔ سپرینٹینڈنٹ اڈیالہ جیل نے جان بوجھ کر حکم عدولی کرتے ہوئے ملاقات نہ کروائی۔

عدالت نے سپرینٹینڈنٹ اڈیالہ جیل کو 15 مارچ کے لیے نوٹس جاری کیا ہے۔

#آئی_جی#اسلام آباد#چیف_جسٹس#ہائیکورٹ