آٹے، گھی اور دیگر اشیاء کی کوالٹی چیک ہوگی، کوتاہی پر کارروائی ہوگی، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد (ویب ڈیسک) اسلام آباد میں یوٹیلٹی اسٹورز کا دورہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ رمضان میں یوٹیلٹی اسٹورز پر گھی کی قیمت 100روپے کم کی گئی ہے جبکہ دال اور دیگر اشیاء پر قیمت میں 30 فیصد کمی کی گئی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ یوٹیلٹی اسٹورز کے 300 یونٹس کے ساتھ 1200 موبائل یونٹس بھی قائم کیے گئے ہیں، بی آئی ایس پی کے تحت رجسٹرڈ افراد کو اشیاء کم قیمت میں دستیاب ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام سے 4 کروڑ افراد مستفید ہوں گے۔ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بی آئی ایس پی کے تحت اضافی 2 ہزار روپے دیے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ رمضان میں حکومت اداروں کے ساتھ مل کر عوام کو ریلیف دے گی۔

#اسلام آباد#دورہ#شہباز_شریف#عوام#مہنگائی