لاہور میں یوٹیلٹی اسٹورز پر عام شہریوں کو مشکلات

لاہور (ویب ڈیسک) لاہور میں یوٹیلٹی اسٹورز پر سستی اشیا صرف بینظیر انکم سپورٹ اور احساس پروگرام پر دیے جانے کے باعث عام شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

عام شہری رجسٹرڈ نہ ہونے کے باعث یوٹیلٹی اسٹورز پر آکر خالی ہاتھ جانے پر مجبور ہیں۔

یوٹیلٹی اسٹورز کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ عام شہری رعایتی نرخوں پر اشیا نہیں خرید سکتے، عام شہری معمول کی قیمتوں پر خریداری کرسکتے ہیں۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ رجسٹرڈ افراد ہی رعایتی نرخوں پر اشیا کی خریداری کر سکتے ہیں۔

#لاہور#مریم_نواز#یوٹیلٹی_اسٹورز