رمضان کے مقدس ماہ میں بھی اسرائیلی دہشت گردی جاری،مزید 100 فلسطینی شہید، درجنوں زخمی

غزہ (ویب ڈیسک) اسرائیل کی انسانیت سوز مظالم جاری ہےالزیتون میں تین گھروں پر حملے میں 10 فلسطینی شہید،خان یونس، رفح دیرالبلاح، الصابرہ، تل الحوا میں بھی اسرائیلی حملوں سے متعدد فلسطینی شہید و زخمی ہوئے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ میں اسرائیلی حملوں میں تقریباً 100 افراد شہید اور 135 زخمی ہوئے،وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق غزہ پر اسرائیلی فوج کے حملے میں 7 اکتوبر سے اب تک 31,272 سے زیادہ فلسطینی شہید اور 73,024 زخمی ہو چکے ہیں۔
اسرائیلی فورسز نے یو این آر ڈبلیو اے کے گودام پر بھی حملہ کیا ہے عرب میڈیا کے مطابق امداد کی تقسیم کے مرکز پر گولہ باری کی گئی جس میں متعدد افراد شہید اور زخمی ہوئے۔
اسرائیلی بمباری کے باوجود فلسطینیوں نے دوسرے روز بھی موت کے سائے میں غزہ کی سڑکوں اورعمارتوں کے ملبے پر روزہ افطار کیا۔
اقوام متحدہ کا کہنا ہے شہر میں قحط کی صورتحال بگڑتی جارہی ہے جبکہ ترجمان حماس کا کہنا ہے قبرص سے امدادی جہاز بھیجنا 24 لاکھ لوگوں کی ضروریات کے لیے ناکافی ہے۔
اسرائیلی وزیراعظم نے ایک بار پھر رفح آپریشن کو ضروری قرار دے دیا ،یروشلم میں ڈچ ہم منصب سے ملاقات میں کہا کہ جنگی مقاصد کے حصول کے لیے آپریشن ناگزیر ہےجس پر امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے کہا صدر بائیڈن رفح میں اسرائیلی فوجی آپریشن کی حمایت نہیں کریں گے۔

#پاکستان#غزہ#فلسطین