روس نے میتھیو ملر سمیت 227 امریکی شہریوں کے ملک میں داخلے پر پابندی لگا دی

ماسکو (ویب ڈیسک) روس نے امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر سمیت 227 امریکی شہریوں کے ملک میں داخلے پر پابندی لگا دی ہے۔

روس نے امریکی شہریوں میں تجارت، دفاع اور توانائی کے نائب وزراء کے ساتھ ساتھ روس میں امریکہ کے سابق سفیر جان سلیوان بھی داخلے کی پابندی میں شامل ہیں۔

ایک رپورٹ کے مطابق یوکرین میں جنگ کے آغاز کے بعد سے، ماسکو نے بنیادی طور پر ہزاروں مغربی سیاست دانوں، صحافیوں اور دیگر افراد پر روس مخالف اقدامات اور بیانات کا الزام عائد کرنے پر علامتی طور پر داخلے پر پابندی عائد کی ہوئی ہیں۔

#امریکہ#روس