بھارت میں گزشتہ ماہ سے شروع ہونے والا کسانوں کا احتجاج جاری

نئی دہلی(ویب ڈیسک) بھارت میں گزشتہ ماہ سے شروع ہونے والا کسانوں کا احتجاج جاری ہے۔ مظاہرین آج دہلی کے رام لیلا میدان میں جمع ہوں گے،حفاظت کے پیش نظر دارالحکومت نئی دہلی میں سکیورٹی سخت کردی گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کسانوں کی احتجاجی ریلی سے قبل دہلی میں سکیورٹی سخت کردی گئی۔بھارتی پولیس کا کہنا ہےکہ بھارت کے تمام حصوں سے مظاہرین کے دہلی کے میدان میں شرکت کا امکان ہے۔

احتیاطی تدابیر کے پیش نظر کسانوں کے احتجاج کے باعث دہلی جانے والی سڑکوں پر ٹریفک کے لیے ایڈوائزری جاری کردی گئی ہے۔

#بھارت#کسان