اسٹار شپ خلائی جہاز کی تیسری آزمائشی پرواز

ٹیکساس (ویب ڈیسک) اسپیس ایکس کا راکٹ سسٹم ٹیکساس میں اسٹاربیس سے لانچ ہوا،جو اب تک کا سب سے بڑا اور طاقتور راکٹ ہے۔

اسٹارشپ راکٹ سسٹم کا مقصد خلابازوں کو چاند اور مریخ تک پہنچانا ہے،یہ خلابازوں کو لے جانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

اس سے قبل خلائی جہاز کی دو آزمائشی پروازیں ناکام ہوگئی تھیں جس میں 33 انجز پر مشتمل بوسٹر پھٹ گیا تھا۔

#اسپیس_ایکس