ضمانت میں ملنے کے باوجود پی ٹی آئی کے رہنما گرفتار

گوجرانوالہ  (ویب ڈیسک)پی ٹی آئی کے رہنما رضوان مصفی سیان کو گوجرانوالہ میں پولیس نے حراست میں لے لیا۔

رضوان مصطفیٰ سیان پی ٹی آئی کے دیگر مقامی رہنماؤں کے ہمراہ انسداد دہشتگری کی خصوصی عدالت میں پیش ہونے کےلیے آئے تھے۔

عدالت میں پیشی کے بعد پولیس نے انہیں حراست میں لے لیا ۔

خیال رہے کہ رضوان مصطفی سیان کے خلاف 9 مئی کے واقعہ پر گوجرانوالہ کے تھانہ کینٹ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

پولیس ترجمان کے مطابق وہ اس مقدمے کے مرکزی ملزم ہیں۔

#تحریک_انصاف#عمران خان