شمالی وزیرستان ( ویب ڈیسک)پاکستانی فوج کے مطابق ہفتہ کی صبح شمالی وزیرستان میں چیک پوسٹ پر حملے کے نتیجے میں سات سکیورٹی اہلکار شہید ہو گئے ہیں جبکہ چھ دہشت گردوں کو مارا گیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں چھ دہشت گردوں کے گروہ نے حملہ کیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ فوج نے ابتدائی حملے کو ناکام بتایا پھر شدت پسندوں نے چیک پوسٹ پر دھماکہ خیز مواد سے بھری گاڑی ٹکرا دی جس کے بعد متعدد خودکش دھماکے ہوئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کے ابتدائی حملوں میں پانچ سکیورٹی اہلکار شہید ہوئے جبکہ کلیئرنس آپریشن کے دوران ایک لیفٹیننٹ کرنل اور کپتان کی شہات ہوئی ہے۔
علاقے میں اب بھی فوج کا آپریشن جاری ہے۔