پی ٹی آئی نے صنم جاوید، یاسمین راشد، مراد سعیدسمیت متعدد رہنماؤں کو سینیٹ انتخابات کیلئے نامزد کر دیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف نے دو اپریل کو سینیٹ کی 48 نشستوں پر ہونے والے انتخابات کے لیے اپنے امیدواروں کا اعلان کر دیا ہے۔

پی ٹی آئی کی جانب سے جاری کردہ فہرست کے مطابق خیبرپختونخوا سے سینیٹ کی جنرل نشستوں کے لیے مراد سعید، فیصل جاوید خان، مرزا آفریدی، عرفان سلیم اور خرم ذیشان کو نامزد کیا گیا ہے جبکہ ٹیکنوکریٹ اور خواتین کی نشستوں کے لیے اعظم سواتی، ارشاد حسین، عائشہ بانو اور روبینہ ناز کے نام سامنے آئے ہیں۔

جبکہ پنجاب سے سینیٹ کی جنرل نشستوں کے لیے حامد خان، زلفی بخاری جبکہ خواتین اور ٹیکنوکریٹ کی نشستوں کے لیے  صنم جاوید اور ڈاکٹر یاسمین راشد کو نامزد کیا گیا ہے۔

سینیٹ کی 48 خالی ہونے والی نشستوں پر انتخابات دو اپریل کو ہونے ہے۔

#پاکستان#سینیٹ_پاکستان#ضمنی انتخابات