غزہ میں اسرائیلی بربریت جاری ، برطانیہ، کینیڈا میں مظاہرے

غزہ ( ویب ڈیسک)ظالم اسرائیل رمضان کے مہینے میں بھی نہتے فلسطینیوں پر مظالم ڈھانے سے باز نہ آیا۔

صہیونی فوج نے امداد کے منتظر فلسطینیوں پر بم برسا دئیے ،حملےمیں21 فلسطینی شہیدجبکہ 150 سے زائد زخمی ہوئے،غزہ میں گھروں پر بمباری سے 13 فلسطینی شہید ، درجنوں زخمی ہوگئے ۔
صہیونی فورسز نے نصیرت کیمپ پر بھی بمباری کی ، غزہ کے سرکاری میڈیا آفس نے تصدیق کی کہ نصیرت کیمپ پر اسرائیلی فوج کے حملوں میں 36 فلسطینی شہید ہوگئے، جبکہ خان یونس اور رفح میں بھی حملوں میں 23 فلسطینی شہید ہوئے گزشتہ  24 گھنٹوں میں 63 سے زائد فلسطینی شہید اور 112 زخمی ہوگئے ہیں۔
غزہ میں کئی ماہ سے جاری اسرائیلی بربریت کے خلاف لندن میں مظاہرہ ہوا، مظاہرین نے فلسطینیوں کے لیے دعائیں کیں اور  نماز بھی ادا کی ،دوسری جانب ٹورنٹو میں کینیڈین وزیر اعظم کی جلسہ گاہ کے باہر مظاہر ہ کیا گیا جس میں مظاہرین نے جسٹن ٹروڈو پر فلسطینیوں کی نسل کشی کی حمایت کا الزام لگایا، اس موقع پر مظاہرین نے فلسطینی پرچم لہرائے اور فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔

#پاکستان#غزہ#فلسطین